شہبازشریف کی بطورچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی تقرری کیخلاف متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

شہبازشریف کی بطورچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی تقرری کیخلاف متفرق درخواست ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی بطورچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی تقرری کیخلاف متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ (آج) جمعرات کو دن بارہ بجے سماعت کرے گا ،ڈویژن بنچ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں ۔عدالت نے شہباز شریف کی بطور چئیرمین پی اے سی تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔درخواست گزار نے مزید دلائل کا موقع دینے کے لئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

شہبازشریف

مزید : صفحہ اول