غیر ملکی ماڈل کے کیس کی سماعت،کسٹم نے مزید گواہ پیش کرنے کی اجازت مانگی

غیر ملکی ماڈل کے کیس کی سماعت،کسٹم نے مزید گواہ پیش کرنے کی اجازت مانگی

لاہور(نامہ نگار)منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل ملزمہ کے کیس کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کردی گئی، سیشن عدالت میں گزشتہ روز کسٹم حکام نے استدعا کی کہ کیس میں اپنا خصوصی گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں جس پر فاضل جج نے کی سماعت ملتوی کردی ۔چیک ری پبلک کی ماڈل ملزمہ ٹریز ہلسکووا کو جیل سے لاکرایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا کی عدالت میں پیش کیا گیا ،کسٹم نے ہائیکورٹ سے مزید گواہ پیش کرنے کی خصوصی اجازت حاصل کی ہے مگر ابھی تک عدالت عالیہ کا تحریری آرڈر سیشن عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ،کسٹم پراسیکیوٹر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت قرار دیا کہ اگر 19 جنوری تک عدالت عالیہ کا آرڈر پیش نہ ہوا تو کیس پر حتمی بحث کا آغاز کردیا جائے ،ملزمہ کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ،کسٹم کے مطابق ملزمہ کے سامان سے ساڑے 8کلو ہیروئن برآمد ہوئی ،مگر ملزمہ کا کہنا ہے وہ بے گناہ ہے ۔

مزید : علاقائی