قطر کا پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہوکر گوادر میں سرمایہ کاری کا عندیہ

قطر کا پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہوکر گوادر میں سرمایہ کاری کا عندیہ

اسلام آباد(آن لائن) قطر نے بھی سی پیک میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ، جس کیلئے قطر گوادر میں سرمایہ کاری کرے گا۔تفصیلات کے مطابق قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے متحرک ہوگیا ہے اور اس نے بھی پاک چین اقتصادی راہدار ی(سی پیک )میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے گوادر میں رقم لگانے کا عندیہ دیدیا ۔قطر گوادر میں فروزن فوڈ کیلئے سٹوریج فسیلٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے اپنی ملکی ضروریات کو بھی احسن انداز میں پورا کرے گا اور اس کیساتھ ساتھ خطے کی ترقی میں اپنا کردار بھی ادا کرسکے گا۔ذرائع کے مطابق قطر نیسپاک کیساتھ بھی مل کر کام کرے گا، اینگرو پولی تھین اور پولیمر کے پلانٹس مل کر لگائے جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر