اسلام آباد میں او پی ایف کی مقبوضہ اراضی واگزار کرا لی ،زلفی بخاری
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے اسلام آباد میں او پی ایف کی مقبوضہ اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کو اہمیت دی جا رہی ہے،او پی ایف کے سکول سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، سمندر پاکستانیوں کے بچے او پی ایف کا فائدہ اٹھائیں۔ بد ھ کو اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا سکالرشپ ملنے والے بچوں اور انکے والدین کو مبار کباد دیتا ہوں، جو بچے محنت کرتے ہیں اس میں انکے والدین کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ایم ڈی او پی ایف ادارے کیلئے بہت محنت کر رہے ہیں ۔ او پی ایف ایسا فاؤنڈیشن ہے جس میں سب سے زیادہ محنت کرنیوالے لوگ موجود ہیں۔ بچوں کو سکالرشپ اور حوصلہ افزائی کا مقصد ہے وہ پاکستان کیلئے کچھ کریں، اسلام آباد میں او پی ایف کی مقبوضہ اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔