اپوزیشن اتحاد پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرے گا ،حکومت کو ٹف ٹائم دینگے

اپوزیشن اتحاد پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرے گا ،حکومت کو ٹف ٹائم دینگے

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ یہ اتحاد عوامی مسائل کے حل کیلئے قائم کیا گیا ہے اس اتحاد کو قائم کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمن کا کردار بہت اہم ہے وہ کسی اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور عوام کواس اتحاد کی بھرپور حمائت حاصل ہے حکومت کی ناقص کارکردگی نے اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا موقع فراہم کیا ہے اب ہم حکومت کو ٹف ٹائم مہیا کریں گے۔

حافظ حسین احمد

مزید : صفحہ اول