سندر کے علاقہ سے اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور (کر ائم رپورٹر)سندر کے علاقہ سے دوسالہ اشتہاری ملزم گرفتار ،پولیس نے حراست میں لے کر متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندر POٹیم کے انچارج اسحاق ٹی اے ایس آئی نے کاروائی کرتے ہوئے دوسال سے پولیس اسٹیشن اقبال ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 632/16کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیاجسے بعد ازاں تفتیش کے لیے اقبال ٹاؤن پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔