اپنے کام سے تنقید کرنے والوں کا جواب دیں گے ،شیخ رشید

اپنے کام سے تنقید کرنے والوں کا جواب دیں گے ،شیخ رشید

اسلام آباد( آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنے کام سے تنقید کرنے والوں کا جواب دیں گے اس ملک میں یا تو انصاف گا یا ڈاکو کو ملک کو نیست و نابود کر دیں گے نواز شہباز بے وقوفوں کے لیڈر ہیں مہنگائی کی وجہ 10 سالہ کرتوت ہیں اسد عمر 10 سال کے جہیز میں ملے دائمی مرض کا علاج کر رہے ہیں جس جس نے گاجریں کھائیں وہ حکومت میں ہے یا اپوزیشن میں ہے پھکی ملنی چاہئے نجی ٹی وی کو دےئے گئے انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کا 100 دن کااپنا ایجنڈا ہے میں ایک سال کی بات کرتا ہوں ہم ابھی30 سال سے پڑا ہوا گند صاف کر رہے ہیں اور صفائی ہم کی جدوجہد میں مصروف ہیں عوام کو 6 ماہ میں نتائج نظر آئیں گے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد زیرو ہے آصٖف زرداری ڈیل چاہتا ہے عمران خان سادہ آدمی ہے وہ کام پر یقین رکھتا ہے اگر وہ تھوڑاادھر ادھر کرتا تو ن میں گروپ بن چکا ہوتا انہوں نے کہا کہا گر عمران خان دوست ممالک سے مدد نہ مانگتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا اور ملک کے دیوالیہ ہونے پر آئی ایم ایف کی شرائط ناقابل قبول ہوئیں۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر