ٹیریان وائٹ کیس،وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ٹیریان وائٹ کیس،وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ درخواست قابل سماعت ہونے پر عدالت کو مطمئن کریں۔شہری حافظ احتشام کی جانب سے دائر کر دہ درخواست میں ٹیریان وائٹ سکینڈل میں وزیر اعظم کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیر اعظم عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، لہٰذا عدالت انہیں نا اہل قرار دے۔

مزید :

صفحہ اول -