لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی

لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کو وزارت داخلہ کی جانب سے آگاہ کیا گیاہے کہ عدالتی حکم پر نوٹیفیکیشن کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کر دی ہے، جس پر عدالت نے میاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمدصفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کے حصول کے لئے دائردرخواست نمٹا دی ۔جسٹس مامون رشید شیخ نے ایڈووکیٹ عامر ظہیر کی درخواست پر سماعت شروع کی تو وزارت داخلہ نے نواز شریف مریم نواز اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق حکومتی نوٹیفیکیشن عدالت میں جمع کروا یا،وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیاکہ عدالتی حکم پر ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وجوہات پر مبنی میمورنڈم درخواست گزار کو دے دیا گیا ہے جس سے درخواست گزار کے تحفظات دور ہو گئے ہیں جس پر عدالت نے وزارت داخلہ کے بیان کی روشنی مین نوٹیفیکیشن کے حصول کیلئے دائر درخواست نمٹا دی ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ میاں نواز شریف مریم اور صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

تاہم ہائیکورٹ میں زیر التواء مقدمہ میں ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق نوٹیفکیشن مطلوب ہے ،وکیل نے نشاندہی کی کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے ،نوٹیفیکیشن کے حصول کے لیے وزارت داخلہ سے رجوع کیا تاہم شنوائی نہیں ہوئی ،عدالت مرکزی مقدمہ میں پیش رفت کے لئے وزارت داخلہ کو نوٹیفیکیشن فراہم کرنے کا حکم دے۔

درخواست نمٹا دی

مزید : علاقائی