صاف پانی سکینڈل،درخواست ضمانت پر وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

صاف پانی سکینڈل،درخواست ضمانت پر وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی سکینڈل کے تمام ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر ملزموں کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے 28 جنوری کو طلب لیاہے۔جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی ، ملزمان میں سابق سی ای او وسیم اجمل ،چیف ڈیزائن انجینئرتحسین، انجینئر قمرالاسلام، انجینئر آفتاب عدنان نے ضمانتوں کے لئے رجوع کر رکھا ہے ، درخواست گزار وں کے وکلاء نے موقف اختیار کیاکہ ملزمان بے گناہ ہیں ،سیاسی بنیادوں پر صاف پانی ریفرنس میں گرفتار کیا گیا ہے، وکیل نے استدعاکی کہ ملزمان کی گرفتاری غیر قانونی ہے ،اس لئے ملزموں کی درخواست ضمانتیں منظور کی جائیں۔

طلب

مزید : علاقائی