نیب اتنا نازک ہے بیانات پراس کو پریس ریلیز جاری کرنا پڑتی ہے،وزیر اطلاعات

نیب اتنا نازک ہے بیانات پراس کو پریس ریلیز جاری کرنا پڑتی ہے،وزیر اطلاعات

کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ نیب اتنا نازک ہے کہ بیانات پراس کو پریس ریلیز جاری کرنا پڑتی ہے،بیانات سے متاثر ہورہی ہے تو پھر کیاکہاجا سکتا ہے ، میرے بیانات میں پریشر والی کوئی بات نہیں ہے۔جیونیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نیب اتنا نازک ہے کہ بیانات پراس کو پریس ریلیز جاری کرنا پڑتی ہے،بیانات سے متاثر ہورہی ہے تو پھر کیاکہاجا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ میرے بیانات میں پریشر والی کوئی بات نہیں ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ ہیلی کاپٹر والا کیس مضحکہ خیز ہے اورنیب کو یہ کیس واپس لے لیناچاہئے اورا س پر معذرت بھی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کیخلاف کیس بہت ہی مضحکہ خیز ہے، نیب نے جوتحقیقات کرنی ہے کرلے ، وہ ایک آزاد ادارہ ہے ، نیب اپنا کام کرے اور ہم کو اپنا کام کرنے دے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نیب کے اعلامیہ پر شاعرانہ انداز میں تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر نیب اعلامیہ پوسٹ کرتے ہوئے معروف شاعر مرزا غالب کا شعر ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے۔۔۔ تمہی کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے لکھا۔ ۔۔۔۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)کے ترجمان نے کہاتھا کہ کسی وزیر با تدبیر کی خواہش پر آصف زرداری یا فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرکے تفتیش آگے بڑھائی جانی چاہیے، پارلیمنٹ میں اجلاس تھا ورنہ نیب کیلئے اچھاموقع تھا کہ چھاپہ مارکر سب کو پکڑ لیتے۔

وزیراطلاعات

مزید : صفحہ اول