رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری 77فیصد کم ہو گئی : سٹیٹ بنک

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری 77فیصد کم ہو گئی : سٹیٹ ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مالی سال 19۔2018 کی پہلی ششماہی میں یکم جولائی سے 31 دسمبر کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ 6 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالر تک کم ہوئی ہے۔ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی تا دسمبر کے دوران 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 3 ارب 95 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

سٹیٹ بنک

مزید : صفحہ اول