اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ پر چالان، 4 گاڑیاں تھانوں میں بند

اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ پر چالان، 4 گاڑیاں تھانوں میں بند

لاہور (کرائم رپورٹر)رائے ونڈ روڈ پر موٹروہیکل کا لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے درجن کے قریب پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں سے زائد کرایہ لینے پر چالان کیا گیااوردیگر کو مقامی تھا نہ میں بندکردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ اورر چارجنگ اورر لورڈنگ پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی ،ٹرانسپورٹرز مسافروں سے کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کر رہے تھے ایل ٹی سی انفورسمنٹ انسپکٹرز نے موقع پر مسافروں کو زائد کرایہ واپس کروایا جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والی 12گاڑیوں کے چالان جبکہ 4کو تھانہ نواب ٹاؤن میں بند کیا گیا۔

مزید : علاقائی