فواد کی (ق) لیگ میں فارورڈ بلاک سے متعلق بیان پر معذرت

فواد کی (ق) لیگ میں فارورڈ بلاک سے متعلق بیان پر معذرت

لاہور (آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مسلم لیگ ق میں فارورڈ بلاک سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ منہ سے فارورڈ بلاک کے حوالے سے غلطی سے مسلم لیگ ق کا نام نکل گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ق میں فارورڈ بلاک کا بیان دیا تو مسلم لیگ ق کی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، جوابی ٹویٹ میں مونس الہی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔ مونس الہی نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان سے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ اپنے رہنما ؤ ں کو ڈسپلن میں رکھیں۔مسلم لیگ ق کے سخت ردعمل کے بعد فواد چودھری نے مونس الہی سے رابطہ کر کے اپنے بیان پر معذرت کا ٹیکسٹ کر دیا۔ مونس الہی نے کہا کہ رات گئے فواد چودھری کا معذرت کا میسج آگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ان کے منہ سے فارورڈ بلاک کے حوالے سے غلطی سے مسلم لیگ ق کا نام نکل گیا۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول