زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد مزید تاخیر کا شکار،شیڈول 3 بار تبدیل

زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد مزید تاخیر کا شکار،شیڈول 3 بار تبدیل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور بدھ کو پاکستان نہیں آئے ۔تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد کے شیڈول میں امریکی حکام کی جانب سے 3 بار تبدیلی کی گئی ہے، اس سے قبل شیڈول کے مطابق زلمے خلیل زاد نے گذشتہ سہ پہر پاکستان پہنچنا تھا تاہم شیڈول میں تبدیلی کے بعد زلمے خلیل زاد کی کابل سے اسلام آباد آمد کا وقت رات 9 سے 12 بجے کے درمیان بتایا گیا۔جسے دوسری مرتبہ تبدیل کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ بدھ کی صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان بذریعہ خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچیں گے تاہم اب یہ شیڈول ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیا گیا اور سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے نے زلمے خلیل زاد کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کو آگاہ کردیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد کے ہمراہ امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ ایلس ویلز کو بھی پاکستان آنا ہے۔

زلمے خلیل زاد

مزید : صفحہ اول