مغل پورہ میں 30سالہ خاتو ن آگ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی

مغل پورہ میں 30سالہ خاتو ن آگ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی

لاہور (کر ائم رپو رٹر)مغل پورہ کے علاقہ میں 30سالہ خاتو ن آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی جسے تشویشناک طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کے علاقہ شالیمار لنک روڈ میزان بینک کے قریب رہائشی 30سالہ کرن بی بی ناشتہ بنانے کے لیے چولہے کے پاس کھڑی تھی کہ اچانک دوپٹے کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،خاتون کی چیخ وپکار سن کر اہل خانہ نے فوری پہنچ کر آگ بجھا ئی اور تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ خاتون 70فیصد تک جل چکی ہے۔

تاحال خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید : علاقائی