فرنٹ فٹ ڈپلومیسی کر رہے ہیں بیک فٹ کی ضرورت نہیں، بلاول

فرنٹ فٹ ڈپلومیسی کر رہے ہیں بیک فٹ کی ضرورت نہیں، بلاول

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جب فرنٹ فٹ ڈپلومیسی کر رہی ہے تو پھر بیک فٹ ڈپلومیسی کی کیا ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا ۔صحافیوں نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کا اتحاد کیا عارضی گٹھ جوڑ ہے جس کے جواب میں بلاول نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب پیپلزپارٹی فرنٹ فٹ ڈپلومیسی کر رہی ہے تو پھر ہمیں بیک فٹ ڈپلومیسی کی کیا ضرورت ہے ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کا اتحاد جلد ٹوٹتا نظر آرہا ہے تو جواب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ بھی یہیں ہیں اور ہم بھی یہیں ہیں دیکھ لیں گے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول