کسان فصلیں جلانے پر مجبور،حکمران تماشہ دیکھ رہے ہیں،حسن مرتضیٰ

کسان فصلیں جلانے پر مجبور،حکمران تماشہ دیکھ رہے ہیں،حسن مرتضیٰ

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے160 سیکرٹری اطلاعات و پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی کی کسانوں کے دھرنے میں شرکت اس موقع پر سید حسن مرتضیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم تو صرف جینے کا حق اور بچوں کی روٹی مانگ رہے ہیں ان حکمرانوں نے ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے کسان اپنی فصلیں جلا رہا ہے اور حکمران تماشہ دیکھ رہے ہیں ۔

جب کنٹینر پر ہوتے ہو تو رویہ اور ہوتا ہے حکومت میں ہیں تو رویہ اور ہے اب کسانوں کو پرامن احتجاج پر مقدموں کی دھمکیاں دے رہے ہیں اگر کسانوں پر مقدمات ہوئے تو حکومت کی پنجاب اسمبلی میں اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اگر گرفتار کرنا ہے تو سب سے پہلے حسن مرتصی کو کرو مجھے فخر ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1