ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں مالیت کی نقدی ، زیورات وقیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں مالیت کی نقدی ، زیورات وقیمتی سامان ...

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔طلائی زیورات۔موبائل فون۔کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا ذرائع کے مطابق۔ غازی آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر کامران کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے سمن آباد میں ڈاکو گھر میں گھس کر حمید اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر7لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ ہڈیارہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شوکت اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر4لاکھ روپے 35ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، کاشف اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 15ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ مصری شاہ سے ڈاکو نے روف اور فیملی سے1لاکھ 20ہزار روپے، طلائی زیورات۔اقبال ٹاون میں ڈاکوؤں نے ابوبکر اور فیملی سے 70ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے۔ ڈیفنس سی میں ڈاکو عامر سے40ہزار اور موبائل فون۔کوٹ لکھپت سے ڈاکو جاوید سے25ہزار نقدی اور موبائل فون۔سندر میں اویس سے ڈاکو 90ہزار نقدی ،عرفان سے32ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرا، جوہر ٹاون اور شادمان سے گاڑیاں اور لٹن روڈ۔گلشن راوی اور بادامی باغ کے علاقے سے موٹرسائیکلیں چوری ۔

مزید : علاقائی