محکمہ اوقاف تمام سیکشنوں کی ذمہ داریاں فعال بنائیگا،پیر سعید الحسن

محکمہ اوقاف تمام سیکشنوں کی ذمہ داریاں فعال بنائیگا،پیر سعید الحسن

لاہور(فلم رپورٹر )صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن نے محکمہ کے کمیٹی روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر سیکر ٹری اوقاف ذوالفقار گھمن ، ڈائر یکٹر جنرل طاہر رضا بخاری اور دیگر افسران کے علاوہ زونل اوقاف افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف تمام سیکشنوں کی ذمہ داریوں کو مزید فعال بنارہا ہے۔ محکمانہ پالیسیوں کو خراب کر نے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

کے سلسلہ میں سخت اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال سے داتا گنج بخش دربار اور بابا فرید گنج شکر دربار سے پاپوش رکھنے کی اجرت کو ختم کر دیا جائے گا اس سلسلے میں پاپوش کی نگرانی و ٹوکن دینے کے لئے رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تما م زونل افسران کو موبائل سمز بھی دی جا رہی ہیں جو باقاعدگی سے اپنی کارکردگی بارے محکمہ کو رپورٹ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف اور محکمہ جنگلات باہمی تعاون و مشاورت سے نا قا بل کاشت اراضی پر جنگل آباد کریں گے تاکہ موسمیاتی ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے اس سلسلہ میں تمام ضلعی افسران کو اوقاف کی غیر کاشتکاراراضی کی نشاندہی کے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کی ہدایت کر دی گئی ۔

سعید الحسن

مزید : میٹروپولیٹن 1