پنجاب ہائی وے پٹرول کی کاروائی 6897مسافروں کو مدد فراہم ،11گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی،6897لوگوں کو دوران سفر مدد فراہم کی،11گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا، 1856عارضی تجاوزات ختم کروائیں ،26166 مشکوک اور 2934 بغیر کاغذات گاڑیاں/موٹر سائیکل قبضہ میں لیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے 6897 سڑک استعمال کرنے والے لوگوں کو دوران سفر مدد فراہم کی اور11گْمشدہ بچوں انیقہ، محمدشہزاد،علی نور،محمد احمد،عرفان، غلام علی،نبیل،بسمہ، الیاس احمد، بلال اور کشف کو اْنکے والدین سے ملوایاجبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے 1856عارضی تجاوزات کو ختم کروایا۔ علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے 12945 گاڑیاں و موٹرسائیکل زیر دفعہ134، 13109گاڑیاں و موٹرسائیکل زیر دفعہ115،112 گاڑیاں و موٹرسائیکل زیر دفعہ 550 اوربغیر کاغذات و رجسٹریشن کے2934گاڑیاں و موٹرسائیکل قبضہ میں لیں۔