پاکستان سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس 4نفسیاتی حدیں گر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس 4نفسیاتی حدیں گر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس39600،36500،36400اور36300کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے50ارب3 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت24.10فیصدکم جبکہ65.46فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بیکنگ ،کیمیکلزاور فرٹیلائزر میں خریداری کے باعث مثبت زون میں ہواتاہم ملکی معاشی ابتری صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریزکیا،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 39226پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈہواتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس342.24پوائنٹس کمی سے39271.94پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے96کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 218 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 50ارب 3کروڑ 65 لاکھ 97ہزار353روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب 99ارب 21 کروڑ7لاکھ 13ہزار 313روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر9کروڑ 27لاکھ 73ہزار 20شیئرز کا کاروبارہوا ،جومنگل کی نسبت 2کروڑ94لاکھ71ہزار350 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ایبٹ لیبارٹریز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 17.42روپے اضافے سے 658.89روپے اورجے ڈی ڈبلیوشوگرکے حصص کی قیمت10.33روپے اضافے سے 295.18 روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی ماڑی پیٹرولیم کے حصص میں ریکارڈکی گئی۔
،جس کے حصص کی قیمت 29.59 روپے کمی سے1306.63روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت29.01روپے کمی سے 1030.00روپے ہوگئی ۔

بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ32لاکھ22ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے کمی سے6.29روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ6لاکھ95ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت15پیسے کمی سے12.85روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس204.95پوائنٹس کمی سے18764.50پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس882.19 پوائنٹس کمی سے66252.84پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس187.55پوائنٹس کمی سے28819.17پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -