جیل روڈپر شہری کے گھر کے باہر سے گاڑی سے قیمتی سامان چوری

جیل روڈپر شہری کے گھر کے باہر سے گاڑی سے قیمتی سامان چوری

لاہور(کرائم رپورٹر) جیل روڈ کے علاقہ میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے چور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق 34e.1 جیل روڈ کا رہائشی محمد عثمان غنی گزشتہ رات دس بجے اپنی گاڑی گھر کے باہر کھڑی کر کے گھر گیا،اسی اثناء میں چور نے موقع کی غنیمت جانتے ہوئے اس کی گاڑی کا سائیڈ شیشہ توڑ کر گاڑی میں موجود بیگ جس میں موبائیل فون ،لیپ ٹاپ،پاسپورٹ کے علاوہ مختلف بینکوں ، بینک الحبیب ،برج بینک ،کسب بینک،بینک الفلاح،یو بی ایل بینک،عسکری بینک ،حبیب بینک ، فیصل بینک ، سلک بینک،اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ اسلامک بینک کی چیک بُکس موجود تھیں لے کر فرار ہو گیا ،تھوڑی دیر بعد جب عثمان غنی نامی نوجوان باہر آیا تو گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور اس میں سے سامان سے بھرا بیگ غائب تھا،اسی وقت اس نے تھانہ لٹن روڈ رپورٹ درج کروا دی۔

،عثمان غنی نے کہا ہے کہ میرے استعمال میں چیک بُکس اور دیگر سامان چوری ہو چکا ہے جس کی رپورٹ بھی کروا چکا ہوں لہذا اب ان بینکوں کے چیکس اور لیپ ٹاپ ،موبائیل فون کا میں ذمہ دار نہیں۔

مزید : علاقائی