اپنا بنک اور آئی سی ایم اے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اپنا بنک اور آئی سی ایم اے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور( بزنس رپورٹر ) اپنا مائیکرو فنانس بنک لمٹیڈ اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ، اکاوٹنٹس آف پاکستان (ICMA) کے درمیان گزشتہ روز مفاہمت کی ایک یا دداشت MOUپر دستخط کئے گئے جس کی تقریب اپنا بنک لمٹیڈ ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی تقریب میں آئی سی ایم اے کے صدر ضیا االمصطفیٰ اعوان ڈائریکٹر مارکیٹنگ جویریہ ملک ،کونسل ممبر اویس یسینٰ جبکہ اپنا بنک لمٹیڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹوآفیسر گلستان ملک،چیف فنانشل آفیسر علی مرتضی گروپ ہیڈ ایچ آر اینڈ جی ایس ڈی قاسم منصور ،ہیڈ ایچ آر ڈی کامران رمضا ن ،منیجر ایچ آر عمران زاہد ،لطیف احمد خاکی اور دیگر اعلیٰ انتظامی افسران نے شرکت کی ۔اپنا بنک لمٹیڈ کے صدر گلستان ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنک انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ پیشہ وارانہ مہارت کو فروغ دیا جائے جس کے لئے آج ہم نے اس MOUپر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے باہمی طور پر مل کر بہترین پروفیشنلز تیار کریں گے کیونکہ صلاحیت کے فروغ سے ہی انفرادی اور اداروں کی ترقی مشروط ہے اپنا بنک مستقبل میں آئی سی ایم اے کے طلبا و طالبات کو نہ صرف انٹرن شپ کے مواقع فراہم گا بلکہ باصلاحیت نوجوانوں کو ادارے کی ضرورت کے تحت روزگار کے موقع بھی فرہم کرے گا آئی سی ایم اے کے صدر ضیا المصطفیٰ اعوان نے کہا کہ آئی سی ایم اے اپنے شعبے کا ایک مستند ادارہ ہے جس کے ملک بھر میں سات کمپسز ہیں اور آئی سی ایم کے ہزاروں فارغ التحصیل طلبا و طالبات اندرون و بیرون ملک شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں اپنا بنک کے ساتھ اس معاہدے کے تحت ہم بنک کے ایگزیکٹوز اور بورڈ ممبرز کے لئے خصوصی ڈسکاونٹ پر ٹریننگ پروگرامز تشکیل دیں گے اور مختلف نوعیت کے ٹریننگ سیمینارز اور ورکشاپس وغیرہ کے لئے اپنے کیمپسز فراہم کریں گے

اور اسی طرح ریسرچ ورک میں مددگار بنیں گے ضیاء المصطفی اعوان نے کہا کہ اداروں کا باہمی تعاون مہارتوں کے فروغ اور انفرادی و ادارہ جاتی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ پیشہ وارانہ مہارتوں کو فروغ دے کر ملکی ترقی میں اپناموثر کردار ادا کریں گے۔

کیپشن

گلستان ملک صدر اپنا بنک لمٹیڈ ، ضیاء المصطفی ٰ اعوان صدر آئی سی ایم اے ایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد دستاویزات کا تبادلہ کر رہے ہیں جبکہ علی مرتضی ٰ ،قاسم منصور،جویریہ ملک اور دیگر افسران بھی موجود ہیں ۔

مزید : کامرس