بینک سرٹیفکیٹ کی شرط‘ ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی درآمد بند ہونے کا خدشہ

بینک سرٹیفکیٹ کی شرط‘ ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی درآمد بند ہونے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کی جانب سے بیرون ملک سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے کی جانے والی ادائیگیوں کے ثبوت کے طور پر تارکین وطن کے بینک انکیشمنٹ سرٹیفکیٹ کی شرط عائد کیے جانے سے گفٹ، رہائش کی تبدیلی اور بیگیج اسکیم کے تحت درآمد کی جانے والی ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی امپورٹ بند ہونے کا خدشہ ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف کی امید تھی ،تاہم گزشتہ حکومت کی طرح یک طرفہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی زیادہ تر محنت مزدوری کرکے رقوم بھیجتے ہیں،جن کے بینک اکاؤنٹس بھی نہیں ہیں۔ بینک انکیشمنٹ سرٹیفکیٹ کی شرط سے سمندر پار مزدور طبقہ متاثر ہوگا ،ساتھ ہی حکومت کو محصولات کی مد میں بھی بھاری نقصان کا سامنا ہوگا۔

مزید :

کامرس -