منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ،سیا ہ فام دو شراب فروش گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ،سیا ہ فام دو شراب فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر)صدر ڈویژن میں تعلیمی اداروں اوران کے گردو نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے رائیونڈ پولیس نے سیاہ فام دو شراب فروش گرفتا رکرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن میں رائیونڈ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو سیاہ فام ملزمان اوسی ناچی اور ایزی ڈیما جوکہ نائیجیرین باشندے ہیں کو گرفتارکرلیا۔ملزم اوسی ناچی ڈگری کالج فار بوائز رائے ونڈ کے عقب اور ملزم ایزی ڈیما بیکن ہاوس کے اردگرد چل پھر کر سٹوڈنٹس کو شراب فروخت فروخت کرتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 100 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید :

علاقائی -