رجسٹریشن کی مہلت ختم‘ غیرفروخت شدہ موبائل فونپر سوالیہ نشان

رجسٹریشن کی مہلت ختم‘ غیرفروخت شدہ موبائل فونپر سوالیہ نشان

لاہور(نیوز رپورٹر) موبائل فون ڈیلرز کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی رجسٹریشن کی مہلت ختم ہوگئی ہے۔پی ٹی اے کی مہلت ختم ہونے کے ساتھ ہی اسٹاک میں موجود غیر فروخت شدہ موبائل فونز پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ڈیلرز کے پاس لاکھوں کی تعداد میں استعمال شدہ موبائل فونز ہیں جو قانونی طور پر درآمد کیے گئے ہیں۔پی ٹی اے نے ڈیڈ لائن مقرر کر دی تاہم حکومت نے استعمال شدہ موبائل فونز کے لیے کوئی پالیسی نہیں دی، سٹاک میں موجود استعمال شدہ فونز ناکارہ ہوئے تو ٹیلی کام انڈسٹری کو بحران کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر استعمال شدہ موبائل فونز بند ہوئے تو ملک بھر میں افراتفری پھیل جائیگی

، پالیسی کے بغیر استعمال شدہ فونز کا اسٹاک ناکارہ ہوا تو پی ٹی اے کے خلاف احتجاج ہوگا۔

مزید : کامرس