جامعہ کراچی ،کلیہ فنون و سماجی علوم میں تصویری نمائش کل ہوگی

جامعہ کراچی ،کلیہ فنون و سماجی علوم میں تصویری نمائش کل ہوگی

کراچی (اے پی پی) جامعہ کراچی میں یوم الجامعہ کے موقع پر کلیہ فنون و سماجی علوم میں تصویری نمائش منعقد ہوگی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کی رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی زیر نگرانی شعبہ سماجی بہبود سال دوئم کے طلباء و طالبات بروز جمعہ 18جنوری 2019ء کو یو مِ جامعہ کے موقع پر صبح11:00 بجے جامعہ کراچی کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں ایک تصویری نمائش ’’جامعہ کراچی ہماری نظر میں‘‘ کے عنوان سے منعقد کریں گے۔ نمائش کا مقصد جامعہ کراچی کی تاریخی و تدریسی عمارات کی اہمیت اور اُن کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کرنا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر