وائس چانسلر جامعہ کراچی کی ریسرچ پروجیکٹ حاصل کرنے پر مبارک باد

وائس چانسلر جامعہ کراچی کی ریسرچ پروجیکٹ حاصل کرنے پر مبارک باد

کراچی (اے پی پی) جامعہ کراچی کے ریسرچ اسکالرز نے تحقیق کے لئے کے لئے 2016-17 ء میں ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے81.43 ملین کے 25 پروجیکٹ حاصل کرلئے ہیں جس پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے ریسرچ اسکالرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی ڈاکٹر افشین امان نے 6289904 روپے،شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری کی آسیہ ناز نے 6212383 روپے، فارماسیوٹیکس کے ڈاکٹر ایم حارث شعیب نے 996236 2 ، بائیوکیمسٹری کی ڈاکٹر ہما اکرام نے1123238 ، ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے ڈاکٹر عشرت جمیل نے 2574527 ،جینیٹکس کے ڈاکٹر مقصود علی انصاری نے 1000843 ،فارما سیوٹیکل کیمسٹری کی ڈاکٹر نوشین مشتاق نے 1245452 ، سینٹر آف ایکسلینس ان میرین بائیولوجی کی ڈاکٹر سیما شفیق نے 3827324، ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے ڈاکٹر شاہ علی القدر نے3044650 جبکہ سطوت زہرہ نے 1982177 اور ڈاکٹر سیدہ نزہت نواب نے3183222 کا پروجیکٹ کا حاصل کیا۔ مائیکرو بائیولوجی کی ڈاکٹر تسنیم آدم علی نے 4386079 ، ڈاکٹر سید عبد السبحان نے 4257424 اور ڈاکٹر محمد سہیل نے 2549375، باٹنی کے ڈاکٹر سید ضامن شہید صدیقی2125375 ، انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کے ڈاکٹر عبد الحمید نے2700324 اور ڈاکٹر سلمان گلزار نے 5006845 اور ڈاکٹر عرفان عزیز نے 3412662 روپے ،شعبہ فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر عابد حسنین 8639207 ،فزیالوجی کے ڈاکٹر انور علی نے3513248 ، ڈاکٹر لبنیٰ ناز نے 1438691 جبکہ ڈاکٹر صدف احمد نے 3961258 اور ڈاکٹر تاثیر احمد خان نے 1406050 روپے ،کیمسٹری کی ڈاکٹر حمیرا بانو نے1968158 اور ڈاکٹر شائستہ پروین نے2589338 روپے کا پروجیکٹ حاصل کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر