سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت19 جنوری تک ملتوی

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت19 جنوری تک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت19 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کی سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما ملزم رؤف صدیقی، ایم کیوایم کارکن ملزم رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر بھی پیش ہوئے، آتشزدگی میں زخمی ہونے والے 5 گواہوں سمیت 13 افراد نے اپنے بیان ریکارڈ کرادیئے، گواہان کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری میں دھواں بھرگیا اور پوری فیکٹری کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،جان بچانے کے لیے کھڑکی توڑ کر چھلانگیں لگائیں، آتشزدگی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے مزید 7 گواہ کا بیان بھی قلمبند کیا گیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کر لیا،عدالت نے مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی،کیس میں 332 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔استغاثہ کی جانب سے 720 گواہان کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر