آرٹس کونسل کراچی کی نئی ممبرشپ کے خلاف درخواست کی سماعت

آرٹس کونسل کراچی کی نئی ممبرشپ کے خلاف درخواست کی سماعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں آرٹس کونسل کراچی کی نئی ممبرشپ کے خلاف درخواست کی سماعت ،مسعود غنی ایڈوکیٹ نے احمد شاہ کی طرف سے وکالت نامہ جمع کرادیا ۔درخواست گزار کے وکیل نے نئے640 ممبرز کو فریق بنانے کیلئے مہلت طلب کرلی ۔لیاقت علی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ترمیمی درخواست دائر کرنے کیلئے مہلت دی جائے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے غیر قانونی طور پر آئین میں تبدیلی کی،آرٹس کونسل کے نئے 641 ممبر اسکروٹنی کے بغیر بنائے گئے،آرٹس کونسل کے نئے ممبرز کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر