اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق 23جنوری کو جواب طلب

اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق 23جنوری کو جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق 23 جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے ۔بدھ کو درخواست گزار نے سیکیورٹی سے متعلق سروے کیلئے دس اسکولوں کے نام پیش کیے تھے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ لیاری، اورنگی ٹاون اور گلبرگ میں قائم اسکولوں کو ہائی سیکیورٹی مسائل درپیش ہیں،سندھ حکومت نے تین سال میں اسکولوں کی سیکیورٹی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ،اسکولوں کی دیواریں اونچی کرنے اور دیگر اقدامات کیلئے فنڈز بھی جاری نہیں کیے گئے ،سندھ حکومت نے اسکولوں کو سیکیورٹی دینے کے بجائے اسکولوں کو غیر ضروری سوالنامہ دے دیا ،سندھ حکومت کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ کی سیکیورٹی کے لیے ایس او پی مرتب کردی ہیں،آئی جی سندھ کو ایس او پی پر عملدرآمد کے لیے پابند کردیا ہے،صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر