سکیٹنگ چمپئن شپ، نشی مورا اور نائلن ہسٹن نے ٹائٹل جیت لیا

سکیٹنگ چمپئن شپ، نشی مورا اور نائلن ہسٹن نے ٹائٹل جیت لیا

ریوڈی جنیرو (آن لائن) برازیل میں سکیٹنگ کا عالمی مقابلہ منعقد ہوا جس میں کیلیفورنیا کے نائلن ہسٹن چیمپئن بن گئے، جاپان کی نشی مورا نے ٹائٹل جیت لیا۔ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی ورلڈ سکیٹ چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے مرد و خواتین ایتھلیٹس اِن ایکشن ہوئے، کیلیفورنیا کے نائلن ہسٹن بورڈ کے ساتھ میدان میں آئے، بڑی فنکاری، مہارت کے ساتھ ایکشن مارے اور توازن برقرار رکھتے ہوئے کیا پھرتی دکھائی۔ ڈھلان، پائپ پر سکیٹنگ اور خوبصورت جمپنگ سے نو پوائنٹ حاصل کیے اور ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔ ٹوکیو 2020 اولمپکس میں ان کا مقابلہ برازیلی کیلوِین ہوفلرسے ہو گا۔صنف نازک کی بھی دبنگ انٹری، جاپان کی نشی کوری نے بھی زبردست پرفارمنس سے سب کو حیران کر دیا، دل ہی نہیں عالمی مقابلہ بھی جیت لیا۔

۔()#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی