اسلام آباد فٹ بال سپر لیگ 26 جنوری سے اکبر فٹ بال گراؤنڈ میں شروع ہوگی

اسلام آباد فٹ بال سپر لیگ 26 جنوری سے اکبر فٹ بال گراؤنڈ میں شروع ہوگی

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد فٹ بال سپر لیگ 26 جنوری سے اکبر فٹ بال گراؤنڈ میں شروع ہوگی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں روور کلب، اکبر کلب، مہران کلب، ہما کلب، سی ڈی اے کلب، راوی کلب، ایورگرین کلب اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیداروں کا اجلاس 20 جنوری بروز اتوار کو سہ پہر تین بجے، آئی ایف اے آفس، آئی ایٹ اسلام آباد میں ہوگا جس میں لیگ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی