تھر میں مزید چار بچے جاں بحق رواں ماہ تعداد 31 ہو گئی

تھر میں مزید چار بچے جاں بحق رواں ماہ تعداد 31 ہو گئی

تھرپارکر (این این آئی)تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ مزید چار بچے انتقال کرگئے۔ رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد اکتیس ہوگئی۔تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 4 بچے انتقال کر گئے۔ انتقال کرجانے والوں میں 19 اور 12 دن کی 2 بچیاں اور 2 نومولود شامل ہیں۔ رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 31 ہوگئی۔ سول اسپتال مٹھی میں تاحال 34 بچے زیر علاج ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر