پی آئی اے کی پروازوں میں قصیدہ بردہ شریف سنانے کا آغاز

پی آئی اے کی پروازوں میں قصیدہ بردہ شریف سنانے کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنی پروازوں کے دوران جہاز میں موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف سنانے کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق قومی پرواز کے دوران سفر میں قصیدہ بردہ شریف سنانے کا اقدام پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پر کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی تمام پروازوں میں اڑان بھرنے اور اترنے کے دوران کچھ دیر مدھم موسیقی بجا کرتی تھی۔پی آئی کی اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازوں میں اب قصیدہ بردہ شریف سنایا جائے گا۔خیال رہے کہ پی آئی اے پروازوں پر روانگی سے قبل سفر کی دعا بھی پڑھی جاتی ہے۔پی آئی اے نے تجرباتی طور پر بوئنگ 777 طیاروں پر قصیدہ بردہ شریف سنایا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے چیئرمین نے چند روز قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی پرواز کی بحالی کے لیے کم مدتی اور طویل المدتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔
پی آئی اے