قیمتیں امیروں کیلئے بڑھی ،پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر کام ہو رہا ہے،فیصل جاوید
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کا اکٹھا ہونا بریکنگ نیوز نہیں ہے ،یہ اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے اکھٹے ہوتے ہیں۔بدھ کو پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر کام ہو رہا ہے ،جو قیمتیں بڑھی ہیں وہ امیروں کے لئے بڑھی ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو ادھر لے کر جائیں گے جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا،پچھلی حکومتوں نے قرضوں کا بڑا بوجھ ڈالا ہے،آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی ۔
فیصل جاوید