نواز شریف سے آج اہل خانہ ،پارٹی رہنما ملاقات کرینگے

نواز شریف سے آج اہل خانہ ،پارٹی رہنما ملاقات کرینگے
نواز شریف سے آج اہل خانہ ،پارٹی رہنما ملاقات کرینگے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

سابق وزیراعظم سے ملاقات کیلئے آج جمعرات کو 10 سے 3 بجے کا وقت مقرر ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں نوازشریف کی والدہ شمیم اختر، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر، بھتیجے، سینیٹر مشاہد آ خان، پرویز رشید، آصف کرمانی، مجتبیٰ شجاع، پرویز ملک، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی شامل ہوں گے۔ اہل خانہ گھر کا کھانا ہمراہ لائیں گے۔

نواز شریف سے ملاقاتیوں کی فہرست جیل سپریٹنڈنٹ کو پہنچا دی گئی۔ پارٹی رہنما اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس اور کمیٹی بنانے کے معاملے پر نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔ حکومت مخالف اتحاد اور حکومت سے فوجی عدالتوں کے معاملے پر مذاکرات کے لیے کمیٹی کے ناموں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور