سندھ ہائیکورٹ،سابق وزیر قانون ضیا الحسن لنجارکی درخواست پر نیب کی مزید مہلت کی درخواست مسترد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر قانون ضیا الحسن لنجارکی درخواست پر نیب کی مزید مہلت کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیئے ہیں کہ آپ کو10منٹ کاوقت دیتے ہیں تیاری کرکے آئیں اور تمام تفصیلات بتائیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیرقانون ضیا الحسن لنجارکی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،ضیا الحسن لنجارعدالت میں پیش ہو گئے، جونیئر وکیل نے کہا کہ ملزم کے وکیل فاروق ایچ نائیک اسلام آبادمیں ہیں پیش نہیں ہوسکتے۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم ضیالنجار کےخلاف کیاانکوائری چل رہی ہے؟اس پر نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ضیاالحسن لنجارپرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے،ضیالنجار کے فرنٹ مین خان بہادرکے اکاؤنٹ میں پبلک فنڈکے17 کروڑٹرانسفرہوئے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پییلزمیڈیکل کالج کی ادویات کے 12کروڑروپے بھی خان بہادرکے اکاؤنٹ میں جمع ہوئے،اس حوالے سے انکوائری جاری ہے مہلت دی جائے،ملزم کیخلاف انویسٹی گیشن مکمل ہونے پررپورٹ جمع کرائیں گے،
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تمام رقم فرنٹ مین کے اکاؤنٹ میں کیسے منتقل ہوئی ؟آپ کو10منٹ کاوقت دیتے ہیں تیاری کرکے آئیں اور تمام تفصیلات بتائیں۔