سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق ہم نے غیر معمولی کام کیا ہے ،گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق ججمنٹ کی پریس سمری جاری کی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں آرٹیکل 124 کے برعکس کوئی حکم نافذ نہیں ہو سکتا،گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق نہ ہی آئین کی کوئی شق ختم یا تبدیل ہو سکتی ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ یہی معاملہ184 -3 کے تحت عدالت میں آیا،تجویز کردہ حکم اور فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پر صدر پاکستان 14 روزمیں نافذ کریں،اگر اس کو چیلنج کیا جائے تو آئین کی بنیادی روح کے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالتی حکم میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے ،حکم آئین کے آرٹیکل 124 کے تحت نافذ کیا جائے ،نہ ہی گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق فیصلے کو ترمیم کے بغیر ختم کیا جائے۔