نوازشریف سے جیل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

نوازشریف سے جیل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے ملاقات کیلئے پہنچ ...
نوازشریف سے جیل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے اور اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر اور عبدالقادر گیلانی ملاقا ت کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے مختلف رہنماوں کی کوٹ لکھپت جیل آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ نواز شریف سے ان کے گھر والے ا?ج کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کریں گے،نون لیگی کارکن بھی جیل کے باہر موجود ہیں۔کوٹ لکھپت جیل لاہورکے باہر سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
جیل حکام کے مطابق قیدیوں سے ملاقات کا وقت صبح 9بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر ہے، اس دوران سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے صرف فہرست میں شامل افراد کو ہی ملاقات کی اجازت ہو گی۔
اس سے قبل لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں گزشتہ روز نواز شریف کے 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں طبی معائنہ کیا، ایکسپرٹس ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان مختلف ٹیسٹوں کے لیے نمونے بھی لیے۔

مزید :

قومی -