چین اور سعودی عرب کے بعد ایک اور بڑے ملک نے پاکستان میں سرماریہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا

چین اور سعودی عرب کے بعد ایک اور بڑے ملک نے پاکستان میں سرماریہ کاری کرنے کا ...
چین اور سعودی عرب کے بعد ایک اور بڑے ملک نے پاکستان میں سرماریہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا

  


اسلام آباد(آن لائن) قطر نے بھی سی پیک میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا، جس کے لیے قطر گوادر میں سرمایہ کاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے متحرک ہوگیا ہے اور اس نے بھی پاک چین اقتصادی راہدار ی(سی پیک )میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے گوادر میں رقم لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔قطر گوادر میں فروزن فوڈ کے لیے اسٹوریج فیسیلٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے اپنی ملکی ضروریات کو بھی احسن انداز میں پورا کرے گا اور اس کےساتھ ساتھ خطے کی ترقی میں اپنا کردار بھی ادا کرسکے گا۔

ذرائع کے مطابق قطر نیسپاک کےساتھ بھی مل کر کام کرے گا، اینگرو پولی تھین اور پولیمر کے پلانٹس قطر کےساتھ مل کر لگائے جائیں گے۔ قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی نے خطے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں ساتھ ہی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد