”سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں جانتے انسانی حقوق کیاچیزہے“بلاول بھٹوکاوزیراعظم کے ٹویٹ پرردعمل

”سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں جانتے انسانی حقوق کیاچیزہے“بلاول بھٹوکاوزیراعظم کے ...
”سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں جانتے انسانی حقوق کیاچیزہے“بلاول بھٹوکاوزیراعظم کے ٹویٹ پرردعمل

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی میدان میں آ گئے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں جانتے انسانی حقوق کیاچیزہے،ای سی ایل میں صرف اپوزیشن کانام مضحکہ خیز ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ وزیراعظم سمیت سرکاری ارکان توغیرملکی دوروں میں مصروف ہیں،وزیراعظم نے پہلے 6 ماہ غیرملکی دورے نہ کرنے کااعلان کیاتھا۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیاستدان ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے خوفزدہ کیوں ہیں اور بیرون ملک جانے کے اتنے شوقین کیوں ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاستدان کیلئے اس ملک میں بہت کام کرنے کو ہے، جس ملک سے وہ پیار کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن بعض سیاستدان وقتاً فوقتاً بیرون ملک دوروں کے بغیر رہ نہیں سکتے، کچھ پارلیمینٹیرینز کے پاس بیرون ملک اقامہ اور بیرون ملک رہائش گاہیں بھی ہیں۔“

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد