گوشوارے جمع نہ کرانے پر کسٹوڈین ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمدمزاری سمیت10 وزراءکاایوان میں داخلہ بند

گوشوارے جمع نہ کرانے پر کسٹوڈین ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمدمزاری سمیت10 ...
گوشوارے جمع نہ کرانے پر کسٹوڈین ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمدمزاری سمیت10 وزراءکاایوان میں داخلہ بند

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گوشوارے جمع نہ کرانے پر کسٹوڈین ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمدمزاری سمیت10 وزراءکاایوان میں داخلہ بند کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے 113 ارکان کی رکنیت معطل کر دی تھی اور ارکان کے ایوان میں داخلے کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اجلا س میں شرکت کیلئے پنجاب اسمبلی آئے تو انہیں گوشوارے جمع نہ کرانے پر اسمبلی میں داخلے سے روک دیاگیا۔اسمبلی میں داخلے سے روک جانے والوں میں پنجاب کابینہ کے 10 وزرا،وزیراعلیٰ پنجاب کے 6 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے 113 ارکان کی رکنیت معطل اور ان کے ایوان میں داخلے کی بندش کانوٹیفکیشن جاری کیا،جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں تحریک انصاف کے59،ن لیگ کے 45 ،ق لیگ 5،آزاد 2 اورراہ حق پارٹی کا ایک رکن شامل ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور