چیف جسٹس ثاقب نثار کا آج ملازمت پر آخری روز، حافظ آباد سے شہری ایسی چیز کا تحفہ لے کر پہنچ گیا کہ آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

چیف جسٹس ثاقب نثار کا آج ملازمت پر آخری روز، حافظ آباد سے شہری ایسی چیز کا ...
چیف جسٹس ثاقب نثار کا آج ملازمت پر آخری روز، حافظ آباد سے شہری ایسی چیز کا تحفہ لے کر پہنچ گیا کہ آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

  


حافظ آباد (ویب ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم ان سے ملنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بھی آج انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کی اور فیصلے بھی سنائے۔

تفصیلات کے مطابق نقش ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیم فنڈریزنگ کے تحت عطیہ کی گئی پینٹنگ نمائش میں حافظ آباد کے معروف مصور آرٹسٹ استاد شفقت علی جاویدکے فن پارے بھی نمائش میں رکھے گئے۔ اس موقع پر آرٹسٹ شفقت علی جاوید نے چاول کے دانے پر کلمہ طیبہ لکھ کر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کو پیش کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /حافظ آباد