امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے ،زلمے خلیل زاد بذریعہ خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد کی دفترخارجہ میں ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں، امریکی نمائندہ خصوصی وفود کی سطح پر مذاکرات اور اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زادکو15جنوری کوپاکستان آناتھالیکن ان کا دورہ 4بار ری شیڈول کیاگیا۔