اسلام آباد ہائیکورٹ،شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاجو پیر کو سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اخترکیانی نے متفرق درخواست کی سماعت کی،
عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو پیرکو سنایا جائے گا،چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کو تفصیل سے سن چکے ہیں مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں توتحریر جمع کروا دیں۔