لاہور میں کس ہوٹل کو شراب فروخت کرنے کا لائسنس دیا جا رہا ہے؟ حیران کن خبر آگئی

لاہور میں کس ہوٹل کو شراب فروخت کرنے کا لائسنس دیا جا رہا ہے؟ حیران کن خبر ...
لاہور میں کس ہوٹل کو شراب فروخت کرنے کا لائسنس دیا جا رہا ہے؟ حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل نےلاہور ائیرپورٹ کے قریب واقع نئے ہوٹل کو شراب کی فروخت کے لائسنس کیلئے این او سی جاری کردیا ہے۔

ایئر پورٹ کے قریب قائم ہونے والے نئے ہوٹل کو شراب کی فروخت کے لائسنس کی  حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گے۔ اگر نئے ہوٹل کو شراب کی فروخت کا  لائسنس مل گیا تو لاہور میں شراب فروخت کرنے والے ہوٹلوں کی تعداد پانچ ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ لاہور کے بعض پانچ ستارہ ہوٹلوں میں باقاعدہ بار قائم ہیں  جہاں شراب فروخت کی جاتی ہے۔ شہری نہ صرف ہوٹل کے بار میں بیٹھ کر شراب نوشی کرتے ہیں بلکہ بعض لوگ ولائتی شراب خرید کر ہوٹل کی حدود سے باہر جا کر بھی پیتے ہیں۔