سپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگی رکن اسمبلی جاوید لطیف کو گوشوارے جمع نہ کرانے پر اجلاس سے نکال دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی نے نون لیگی رکن اسمبلی جاوید لطیف کو گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے پر اجلاس سے نکال دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جاوید لطیف صاحب آپ کی رکنیت معطل ہے، آپ ایوان سے چلے جائیں، سپیکر کی ہدایت پر جاوید لطیف ایوان سے چلے گئے۔
سپیکر اسد قیصر نے رکن اسمبلی آفرین خان کو بھی اجلاس سے باہر جانے کی ہدایت کی۔سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس شروع کرنے سے قبل ہدایت کی تھی کی گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی سے باہر چلے جائیں۔گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت الیکشن کمیشن نے معطل کی تھی۔
دوسری جانب حکومتی ایم این اے آفتاب صدیقی معطل ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شریک رہے، پارلیمانی سیکرٹری آفتاب صدیقی نے نا صرف اجلاس میں شریک ہوئے بلکہ وقفہ سوالات میں حصہ بھی لیا۔