نوازشریف،مریم اور صفدرکا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور اور داماد کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد، ان کی صاحبزادی اور داماد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے درخواست پر جلد سماعت کے سلسلے میں ایک متفرق درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے، وکیل عامر ظہیر نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی وجوہات پر مبنی میمورنڈم کو درخواست کا حصہ بنایا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی اور داماد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، درخواست گزار کے مطابق کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنا خلاف قانون ہے لہذا ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر جلد سماعت کی جائے۔